مونس الہٰی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

 
0
139

مونس الہٰی کی اہلیہ کا نام بیرون ملک جانے سے روکنے کی فہرست میں ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

مونس الہٰی کی اہلیہ نے اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خاوند اور سسر کی جانب سے پی ٹی آئی کو دھوکا دینے سے انکار پر انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

مونس الہٰی کی اہلیہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے راسخ الٰہی، ان کی اہلیہ اور مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 9 افراد کے نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ پر ڈال دیے ہیں۔