سینٹ سے حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری میں پیپلز پارٹی کا ایک اہم کردار ہے ٗ مصدق ملک

 
0
363

اسلام آباد دسمبر 20(ٹی این ایس)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سینٹ سے حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم کردار ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سینٹ سے اس بل کی منظوری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے لیے ایک اہم دن تھا جس میں سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے ٗمعاون خصوصی نے کہا کہ اب یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے پر تیزی سے کام کرے تاکہ انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بل کو سینٹ سے پاس کرانے کے لیے بہت کوششیں کیں اور سیاسی جماعتوں کے تمام تحفظات بھی دور کر دئیے کیونکہ ہم انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتے ہیں۔