اسلام اباد (ٹی این ایس) نمائندہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور ھالسٹک کئیر انٹرنیشنل کے تعاون سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے حوالہ سے افس ایچ سی آئی واقع ایف-7/4 میں تقریب منعقد ھوئی جس کی دعائیہ ابتداء بشپ امجد نے کرائی اس کے بعد سی ڈی ایف کے چیئرمین وارث بھٹی HCI کے ڈائریکٹر فنانس HR سرفراز احمد چوھدری سنیئر جرنلسٹ اور جنرل سیکریٹری سی ڈی ایف سید لیاقت بخاری ڈائریکٹر پراجیکٹ چوہدری محمد شکیل فنانس سیکریٹری سی ڈی ایف سمو ئل غوری نے پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر شراکاء سے خطاب کیا اور ادارہ NGO کی خدمات اور اغراض و مقاصد بیان کیئے ۔ دیگر شرکاء میں اسیہ چوھدری امیدوار MNA اسلام اباد راحیلہ راجہ سماجی راہنما الحاج نجم کاروباری شخصیت و سماجی راہنماء ۔ وقاص بھٹی صدر یوتھ عدیل مسیح خالد بھٹی جاوید عاشق عظمی بی بی شاھد محمود چوھدری رمضان لاغر مسیح مطیع اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی اور دونوں ادارہ کی خدمات کو سراہا اور بھرپورتعاون کا یقین دلایا













