اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد کا شہید کا بدلہ لینے کا اعلان

 
0
11

اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد نے شہید کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔
لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو آپ کا فیصلہ ہو گا وہ ہمیں منظور ہو گا،آپ سب میرے بزرگ اور بھائی ہیں، اشتیاق شہید ہے اور اس شہید کا مدعی میں خود ہوں،میرا یہاں ووٹ نہیں ہے ، مجھے میری والدہ کی قسم جو سات ماہ قبل فوت ہوئیں میں اس مقتول کا مدعی ہوں،شہید اس شہید کا بدلہ میں خود لونگا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اگر میری والدہ نے میری تربیت درست کی ہوئی تو آپ کو نظر آجائیگا، قانون کے تقاضوں کو پورا نہ کیا گیا تو میرا نام بدل دیا جائے،انصاف نہ کر سکا تو علاقے کی کسی ماں،بچے کا شکل نہیں دیکھاونگا، شہید کا بد لہ لینے کا مجھے موقع دیں۔