وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے

 
0
102

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔