کراچی میں ٹھنڈی و گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ

 
0
104

بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی میں تیز ٹھنڈی گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنا شروع ہوگئے۔

شہر میں 2 روز بعد سردی پھر سے لوٹ آئی، صبح سویرے دفاتر اور اسکول جانے والوں نے سوئٹروں کے ساتھ جیکٹس بھی پہن لیں۔

کراچی میں گرد کے باعث حدد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کے باعث پھسلن سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی مقامات پر راستے ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

ادھر شمالی بلوچستان میں مغربی سسٹم کمزور ہوگیا ہے، برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے باوجود ریکارڈ توڑ سردی برقرار ہے۔