چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کی ہدایت پر ڈپلومیٹو انکلیو میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری

 
0
311

اسلام آباد 22 مئی 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کی ہدایت پر ڈپلومیٹو انکلیو میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، سیوریج لائنوں کی بہتری سمیت بورڈز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) کی ہدایات کی روشنی میں ڈپلومیٹو انکلیو کے مکینوں کی ضروریات کے پیش نظر ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں تاکہ وہاں رہنے والے مکینوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔ ممبر ایڈمن سی ڈی اے و دیگر افسران کی ڈپلومیٹوانکلیوکے مکینوں کے وفد کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں مکینوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ جس پر انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مکینوں کے تمام مسائل حل کر کے انہیں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ممبر ایڈمن سی ڈی اے کی موجودگی میں مکینوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ڈپلومیٹو انکلیو میں سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام بھر پور انداز میں جاری ہے ۔لین مارکنگ اور کرب سٹون فکسکنگ کا کام بھی جاری ہے ۔سپیڈ لمٹس کے بورڈز فکس کر دیئے گئے ہیں ۔پارکوں میں بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔سی ڈی اے ایڈمن کا مکینوں کے وفد کے ساتھ ایک ہفتے میں دوبارہ مشترکہ وزٹ کیا جائے گا تاکہ مکینوں کے تعاون سے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے تمام تر مسائل حل کئے جا سکیں ۔