ملک موبائل شاپ دربند اڈہ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان گرفتار.

 
0
93

لوٹی گئی رقم اور موبائل میں سے ملزمان کے حصے میں آنے والی رقم اور موبائل برآمد

واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری.

ہری پور 23 مئی 2021 (ٹی این ایس): ہری پورکچھ عرصہ قبل تھانہ سٹی کی حدود دربند اڈہ میں ملک موبائل اور ایزی پیسہ شاپ پر ڈکیتی کا واقع رونما ہوا. مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا.
واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور تفتیشی افسران کو مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کی ہدایت دی. جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے تفتیشی افسران و دیگر نفری پولیس کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے عادی جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ گان کو انٹاروگیٹ کرنے کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے اس کی مدد سے اور اپنے ذرائع سے معلومات سے مقدمہ میں جلال دین ولد عبداللہ جان اور محمد بلال ولد آصف خان ساکنان مدین سوات حال کورنگی ٹاؤن کراچی کو حراست میں لے کر انٹاروگیٹ کیا گیا. دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دربند اڈہ ڈکیتی کا انکشاف کیا. جنکو مقدمہ میں حسب ضابطہ گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے. لوٹی گئی رقم اور موبائل میں سے ملزمان کے حصے میں آنے والی رقم اور موبائل بھی برآمد کرلئے ہیں. مزید تفتیش جاری ہے.

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانہ سٹی پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں. جلد ہی دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا.