سونےکی فی تولہ قیمت کمی، عوام بازاروں کا رخ کرنے لگی

 
0
166

اسلام آباد 29 جون 2021 (ٹی این ایس): پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1768 ڈالر فی اونس ہے۔