آئی جی اسلام آباد محترم قاضی جمیل الرحمان صاحب نے جب سے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالا ہے تو انہوں نے کافی محنت کی کہ اسلام آباد پولیس کو ایک وی آئی پی پولیس بنایا جائے مگر ان کی یہ کوشش ناکام رہی

 
0
172

اسلام آباد 02 جولائی 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محترم قاضی جمیل الرحمان صاحب نے جب سے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالا ہے تو انہوں نے کافی محنت کی کہ اسلام آباد پولیس کو ایک وی آئی پی پولیس بنایا جائے مگر ان کی یہ کوشش ناکام رہی جیسا کے کیپیٹل علاقے میں چوریاں ڈکیتیاں اور راہزنی کی وارداتیں ان کے ولولے سے یہ لگتا تھا کے یہ کرائیم کم ہوں گے مگر ایسا نہ ہو سکا بلکہ کرائیم بڑھا اس کی سب سے بڑی وجہ سیاسی مداخلت ہے اور میٹنگز اور آئی جی صاحب بھی سب اچھا کی رپورٹ پر یقین رکھتے ہیں ادھر ایک کان سے سنتے ہیں اور ادھر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں پچھلے دنوں میرا تھانہ کھنہ جانا ہوا تو تھانہ کھنہ میں پینے کے پانی کا کوئی بندوبست نہی تھا تو میں نے خبر بھی چلائی جس میں روزنامہ اردو ٹائمز اسلام آباد اور ڈیلی سہ پہر اسلام آباد اور ریلیشن ٹایمز اسلام آباد اور روزنامہ ندرت اسلام آباد اور روزنامہ قومی بیان اسلام آباد اداروں کے چیف ایڈیٹروں کا شکر گزار ہوں کے انہوں نے دکھی دل سے یہ خبریں چلائیں میرا آئی جی صاحب کے پی آر او جناب ضیاء باجوہ صاحب سے بھی رابطہ ہوا تو انہوں نے مجھے کہا کے ہم تھانہ کھنہ اور سہالہ جا رہے ہیں وزٹ کرنے کے لیے مگر تھانہ کھنہ میں سائیلوں کے لیے پینے کے پانی کا کوئی بندوبست نہی ہوا نہ تھانہ کھنہ میں کوئی تندرست گاڑی اور نہ ہی فورس کے پاس اسلحہ اور ایس ایچ او تھانہ کھنہ عاشق حسین کے مطابق پورے تھانے میں 23 سپاہی ہیں تو کیا کرائیم پر کنٹرول ہو گا تو اس امر میں میں یہی کہوں گا کے ایک کمہار ایک ڈنڈے سے سو کھوتوں کو سیدھا کر لیتا ہے مگر آئی جی اسلام آباد بہت مجبور لگتے ہیں کے ان کے ہاتھ میں کنٹرول نہی ہے کے پیغام فکر ہے میرا قاضی جمیل الرحمان صاحب کو کے آپ نے کالے شیشے گاڑیوں سے اتارنے کا حکم دیا تھا مگر یہ ساری گاڑیاں ججوں کی تھیں بیورو کریٹ کی تھیں اور سیاسی لوگوں کی بلکہ کئی آپ کے پولیس آفسران کی تھیں تو جو بیچارے سفید پوش تھے تو انہوں نے اعلان کے بعد خود ہی شیشے اتار دئیے مگر اقتدار کے ایوانوں تک آپ کی آواز نہی پہنچی تھی