ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد اور وفاقی ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر جی نائن مرکز اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا

 
0
149

اسلام آباد 02 جولائی 2021 (ٹی این ایس): ایڈمنسٹریٹر و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے گزشتہ روز شہری شکایات پر ڈی ایم اے کو جی نائن مرکز اور ملحقہ علاقوں میں گرین بیلٹس،مارکیٹس کے برآمدے اور فٹ پاتھس خالی کرنے کی ہدایات جاری کی تھی

ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کی سربراہی میں ڈی ایم اے ٹیموں جی نائن مرکز میں علی الصبح بھرپور آپریشن کیا

ڈی ایم اے فیلڈ انچارج بشیر احمد کھوکھر کی سربراہی میں ڈی ایم اے ٹیم نے آپریشن کے دوران فٹ پاتھس سے غیر قانونی ٹھیلے اور دیگر تجاوزات ڈی ایم اے سٹور منتقل کر دی

وفاقی ضلعی انتظامیہ کا ایم پی او ڈیپارٹمنٹ بھی آپریشن میں شریک رہا۔فیلڈ انچارج ڈی ایم اے

جی نائن مرکز میں شہریوں کی سہولت کیلئے تمام فٹ پاتھس کلیئر کروائے گئے۔فیلڈ انچارج ڈی ایم اے

عدالتی احکامات پر اعلی افسران کی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں انسداد تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔فیلڈ انچارج ڈی ایم اے

انسداد تجاوزات مہم کی سربراہی ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کر رہے ہیں۔فیلڈ انچارج ڈی ایم اے

ڈریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اس سے قبل انسداد تجاوزات مہم کے تحت ایف ٹین،ایف الیون،بری امام،جی ٹین،جی الیون اور جی 8 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر چکا ہے۔فیلڈ انچارج ڈی ایم اے بشیر احمد کھوکھر

انسداد تجاوزات مہم کو موثر بنانے کیلئے وفاقی ضلعی انتظامیہ کے ایم پی او ڈیپارٹمنٹ کی مشینری اور سٹاف بھی آپریشن میں حصہ لے رہا ہے

چیف کمشنر اسلام آباد کے ویثرن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو مثالی شہر بنانے کیلئے تمام ڈیپارٹمنٹس ملکر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔فیلڈ انچارج ڈی ایم اے

وفاقی دارالحکومت کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔فیلڈ انچارج ڈی ایم اے