مینٹی نینس،روڈ،خواتین ونگ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد 04 مارچ 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے تقریبات مغل ہاؤس،مینٹی نینس ڈویژن ٹو،روڈ ڈائریکٹوریٹ اور اولڈ نیول کمپلیکس منعقد ہوئیں،مغل ہاؤس میں جمشید محبوب مغل کنونیئر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن،چوہدری ناصر گجر ڈپٹی کنونیئر عوامی رابطہ کمیٹی NA-54،چوہدری ندیم صدر ٹریڈرز ونگ پی ٹی آئی اسلام آباد،ملک غلام حسین کوآرڈینیٹر برائے اسد عمر،مینٹی نینس ڈویژن ٹو سے ناصر پرویز کی کاوشوں سے تصدق رحمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیبر یونین امان اللہ گروپ،زاہد الرحمان،ملک عادل شہزاد،محمد سلیم،اسلم سلیم،محمد عارف،سعید احمد بھٹی،زمرد خان،غلام حسین،ذوالفقارعلی،علی ڈینو،اکرام الحق،محمد قدیر اور سی ڈی اے مزدور یونین لیڈیز ونگ کی چیئرمین صائمہ نورین،شبانہ کنول کی قیادت میں ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی الفت بی بی،جمیلہ بی بی اور دیگر خواتین نے سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،مغل ہاؤس کی تقریب میں قائدین پاکستان تحریک انصاف کی حمایت پر مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا کہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ملازمین کی خدمت جاری رکھیں گے،پی ٹی آئی کے رہنماء جمشید محبوب مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ماضی میں اپنے ملازمین کے لیے جو خدمات سرانجام دیں اورانہیں تاریخی مراعات دلوائیں اور ہمیشہ اپنے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ان خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کیا، سی ڈی اے مزدور یونین خواتین ونگ کی تقریب میں چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کا کرداراہم ہے اور کامیابی کے بعد ہم سی ڈی اے دفاتر میں خواتین کے لیے نماز کی ادائیگی کے لیے الگ سے جگہ مختص کروائیں گے اور پاکستا ن ورکرز فیڈریشن جس کا تعلق بین الاقوامی سطح پر مزدور تنظیموں سے ہے خواتین کو انکی نمائندگی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر جا کر اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کریں گے،مینٹی نینس ڈویژن ٹو اور روڈ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور یونین نے اپنے دور میں ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،وزیر اعظم پیکج اور ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی سمیت سکیلوں کی اپ گریڈیشن،رول 1992میں تبدیلی،تعلیمی پابندیوں کا خاتمہ،20%سپیشل الاؤنس او ر عیدالاؤنس سمیت دیگرالاؤنسزمیں اضافہ کروایا جبکہ آج نا اہل ٹولہ جو باربار عدالتوں کے پیچھے چھپ کر ریفرنڈم رکوانے کا خواہشمند ہے اور عدالتوں میں یہ موقف پیش کر رہا ہے کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے دس ہزار سے زائد ملازمین ایم سی آئی کے ملازم ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سی ڈی اے مزدور یونین کی رٹ پٹیشن 2203/2016اور رٹ پٹیشن 1593/2020کے تحت آج بھی سی ڈی اے میں کام کرنے والا ہر ملازم سی ڈی اے سے ہی وابستہ ہے،مزدور یونین اس نا اہل ٹولے اور اسکی بغل بچہ یونین کو ہر صورت عوامی عدالت میں لا کر کھڑاکرے گی اور سی ڈی اے کا محنت کش اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کرے گا۔