وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے میرابیری (سنیاڑی)میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتےہوئے 250 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی

 
0
198

اسلام آباد 04 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے میرابیری (سنیاڑی)میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتےہوئے 250 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔آپریشن کے دوران درجنوں نئی اور پرانی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیاہے۔واگزار کروائی گئی اراضی پر انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری کا آغاز کردیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر وسیع پیمانے پرکارروایاں کررہی ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا نےسنیاڑی اورمیرابیری میں سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضہ کے خلاف میگا آپریشن کیاہے۔مزکورہ آپریشن ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیا گیا،جبکہ موقع پر شعبہ انفورسمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر،شعبہ لینڈوریونیو کے پٹواری، فاریسٹر انوائرمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران و اسٹاف بھی موجود تھے،آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی اوکی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیا ۔قبضہ مافیا نے سی ڈی کی سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرکےسرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات،پختہ گھر،چار دیواریاں،مکانات،کمرے،بیت الخلاء اور گھر تعمیر کررکھے تھے،جبکہ سرکاری اراضی کاغیرقانونی تجارتی استعمال بھی کیا جارہاتھا،اور یہاں پرقبضہ مافیا نےہوٹل،ڈھابے،ورک شاپس،ٹھیئے، دوکانیں اوربھینسوں کے باڑے بنا رکھی تھیں۔اب سرکاری اراضی پرقبضہ مافیا کی جانب سے مزیدنئی تعمیرات کی جارہی تھیں۔آپریشن سے قبل متعدد بار قبضہ مافیا کو بذریعہ نوٹسسز ازخود قبضہ ختم کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں۔تاہم گزشتہ روز بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 24کمرے،5گھر،29چاردیوریاں،17بیت الخلاء، 10کچن،36کمروں کی ڈی پی سی اور2موشیوں کے باڑے مسمار کردئے گئے ہیں۔