تحریک انصاف کے لیے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گرنے جا رہے ہیں. فرخ حبیب

 
0
657

اسلام آباد نومبر 25 (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ جو گڑھا تحریک انصاف کے لیے کھودا گیا یہ لوگ خود اس میں گرنے جا رہے ہیں. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ نون لیگ، پی پی فنڈنگ سے متعلق پٹیشن دائر کی، کل پارٹی فنڈنگ اسکرونٹی کمیٹی سماعت کرے گی.
فرخ حبیب نے کہا کہ سیاسی پارٹیزکے گوشواروں کی جانچ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، خدشہ ہے نون لیگ نے پارٹی اکاﺅنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ نون لیگ یوکے لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے، نون لیگ یوکے لمیٹڈ کمپنی برطانوی قانون کے مطابق کاروبارکرسکتی ہے. انہوں نے کہا کہ نون لیگ یوکے لمیٹڈ کمپنی برطانوی قانون کے مطابق تجارت کرسکتی ہے، نون لیگ یوکے لمیٹڈ کمپنی کے سربراہ زبیر گل ہیں، نون لیگ یوکے سے کتنا پیسہ پاکستان آیا ن لیگ نے جواب نہیں دیا.
پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس پر نون لیگ راہ فرار اختیار کر رہی ہے، ہوسکتا ہے تاخیر کی وجہ کسی اور قطری خط کی صورت میں سامنے آئے، نوازشریف نے ن لیگ کو 10کروڑ دیے، اگلے دن 4 کروڑ اپنے اکاﺅنٹ منتقل کیے. فرخ حبیب نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کے وکلاعدالت میں پیش تک نہیں ہوتے، پی پی کی یوکے میں کمپنی کا سربراہ امریکی شہری مارک سیگل ہے، مارک سیگل بینظیر شہید کیس میں بھی خط لے کر آئے تھے، آصف زرداری پیپلزپارٹی کی اس کمپنی کے پرنسپل ہیڈ ہیں.
انہوں نے کہا کہ جو گڑھا پی ٹی آئی کے لیے کھودا گیا یہ لوگ خود اس میں گرنے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا فراہم کردیا ہے، پی ٹی آئی سے جو جواب مانگا جائے گا وہ الیکشن کمیشن کو دیں گے. پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ن لیگ، پی پی عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتی، 2013 سے 2018 تک حکومت ن لیگ کی تھی، ن لیگ یہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ 5 سال سے جواب نہیں دیا، ن لیگ کی حکومت انہوں نے پی ٹی آئی پر کیس کیوں نہیں کیا.
فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر بڑی ذمہ داری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے کیس کی روزانہ سماعت ہونی چاہیے، جن ٹی او آرز پر پی ٹی آئی کیس سنا جا رہا ہے ن لیگ اور پی پی کا کیس بھی سنا جائے. تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی پی، ن لیگ کی جگہ جگہ ٹی ٹیز، منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں، پی پی اور ن لیگ کو رسیدیں، منی ٹریل دینا ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر دور میں اپنے اثاثے ڈکلیئر کیے، عمران خان نے کرکٹ سمیت ہر آمدن کی تفصیلات دیں.