چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس ; ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو ملزم قرار دے دیا

 
0
369

اسلام آباد ستمبر 12 (ٹی این ایس): چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ملزم قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں ایف آئی آر ، فرانزک رپورٹ اور گواہوں کے بیانات شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے اپنے چالان میں ظفر حجازی کو ملزم قرار دے دیا ۔اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے ظفر حجازی کے سمن جاری کر دئے ۔ عدالت نے ظفر حجازی کو 26ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔