ہمیشہ ملازمین کی خدمت رنگ نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر کی۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
153

مزدور یونین کی محنت کشوں کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ محترمہ طلعت رضوان ایڈووکیٹ
سی ڈی اے ملازمین لیبر یونین امان اللہ گروپ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل۔

اسلام آباد 26 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی لیگل ایڈوائزرمحترمہ طلعت رضوان ایڈووکیٹ،سردار عثمان حیات خان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر،خوشحال عباسی رہنماء پی ٹی آئی اور محمد رضوان سیال نے وفد کے ہمراہ سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی الیکشن آفس کادورہ کیا،اس موقع پر انھوں نے چوہدری محمد یٰسین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین کی ملازمین کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں،انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے محمد ساجد،محمد عابد،عبدالغفار ٹریکٹر آپریٹر، ٖF-6مسیحی کالونی سے الیاس بھٹی،کورنگ واٹر ورکس پروڈکشن ون سے حسین نقوی،جمیل حسین شاہ،راجہ اجمل،محمد فرید،تنویرشاہ،ندیم اختر،وراثت حسین،غلام مرتضی،محمد تنویر اورانکے دیگر ساتھیوں نے ایمپلائز یونین پاشاگروپ اور لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ بلا تفریق رنگ نسل اور مذہب سے بالاترہوکر ملازمین کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں،انکے قائدین اور ورکروں کا احترام کیا ہے،سی ڈی اے مزدور یونین میں ہر سیاسی و مذہبی جماعت اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے محنت کش شامل ہیں،ہم نے ہمیشہ محبتوں کو فروغ دیا اور جمہوریت کے فروغ اور آئین کی پاسداری کے لیے ہر منتخب حکومت کو اپنا مکمل تعاون پیش کیا اور ہمیشہ انتظامیہ اور حکومت سے مذاکرات کے ذریعے ملازمین کے مسائل حل کروائے یہی وجہ ہے کہ مزدور یونین نے اپنی گیارہ سالہ طویل جدوجہد میں ملازمین کو جو مراعات دلوائیں اسکی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ملازمین کا مزدور یونین کی حمایت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔