پیپلز پارٹی کے سینیر رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کورونا وائرس پر سارک کانفرنس بلانے کا مطالبہ

 
0
120

اسلام آباد 25 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے سینیر رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کورونا وائرس پر سارک کانفرنس بلانے کا مطالبہ، بلاشبہ کورونا جنوبی ایشیا میں اپنی خطرناک گرفت حاصل کر رہا ہے، قوی امکان ہے کہ بھارت کیطرح سارک کے دیگر ممالک میں بھی کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیلی گی، سارک ممالک فوری طور پر کورونا وائرس پر ایمرجنسی اجلاس طلب کرے، وزیراعظم عمران خان پہل کرے اور سارک کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کرے،
سارک ممالک کو فوری طور پر ایک کوڈ فنڈ اور مشترکہ طبی عملہ تشکیل دینا چاہئے، سارک ممالک ایک دوسرے کی مدد کے لئے ہر قسم کے لاجسٹک سے بھرپور میڈیکل پول بنائے، اجتماعی کوششوں سے ہی اس خطے کو کورونا سے نجات دلا سکتے ہیں، تمام ممبر ممالک اپنی انا کو ایک طرف رکھے اور اپنے عوام کی جانیں بچانے کے لئے آگے بڑھیں، ہمیں بھارت میں اپنے بہن بھائیوں کی حالت زار پر پریشان ہیں، اس حالت میں ہم اپنے مظلوم کشمیریوں کے بارے میں اور زیادہ پریشان ہیں، مظلوم کشمیری کورونا کی بدترین لہر کا بھارتی ظالمانہ کرفیو میں سامنا کر رہے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھائے،