فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کو 33 ہزار مکانات کا معاوضہ ادا کر دیا

 
0
377

اسلام آباد ،جنوری01(ٹی این ایس): فاٹا کے عارضی طورپر بے گھر افراد کو 33ہزار مکانات کا معاوضہ ادا کردیاگیا ہے جبکہ سروے کا عمل جاری ہے ، اب تک 87ہزار گھروں کا سروے مکمل کیاجاچکا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے اب تک 33 ہزار تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ ان کے مالکان کو ادا کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کے سروے کا عمل جاری ہے۔ اب تک 87 ہزار گھروں کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے تاہم گھروں کے سروے کا عمل جون 2018ء تک جاری رہے گا۔