پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران کا مہتاب خان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت۔

 
0
228

اسلام آباد 26 اپریل 2021 (ٹی این ایس): روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان کے بڑے بھائی اور ایڈیٹر محسن بلال خان کے تایا راجہ محمد عبارت رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے جن کی وفات پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین، صدر چوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ماما اسلام بلوچ،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان،اوجی ڈی سی ایل یونین کے راجہ انصر محمود،سلیم بخاری،زیڈ ٹی بی ایل یونین کے ملک شمیض اعوان،پاکستان سپورٹس بورڈ کے محمد اکرم بھٹی،پی ڈبلیو ڈی یونین کے نزیر احمد جاوید،انجمن شہریان اسلام آباد کے خالد قریشی،ممبران مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ پیر سید محمد علی واسطی،شیخ خضر الرشید ایڈووکیٹ،اظہر اقبال،حاجی شفیع اللہ،چوہدری طارق گجر،محمد مزمل،چوہدری اشرف فرزند،چوہدری محمد اقبال،طارق بیگ،عامر ملک،اٹک آئل یونین کے حمید جدون،عبدالرؤف،سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سردار محمد آصف،راجہ محمد رفیق،چوہدری زاہد احمد،حاجی مشتاق احمد شاہد،اسد محمود،محمد سرفراز ملک،احمد علی شیرازی،ملک کمال و دیگر عہدیداران نے دلی تعزیت کا اظہار کیا،اس حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس ستارہ مارکیٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم مہتاب خان،محسن بلال خان اور انکے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،راجہ محمد عبارت (مرحوم) نے ممبر ضلع کونسل اور چیئرمین یونین کونسل کی حیثیت سے مری اور خصوصاً یونین کونسل پھگواڑی کے لیے جو خدمات سرانجام دیں انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔