ایم کیو ایم رہنماؤں کی اسلام آباد میں جہانگیر ترین سے ملاقات

 
0
344

اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس)وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے ایم کیوایم کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں ایم کیو ایم کے وفد نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔خالد مقبول کی سربراہی میں عامر خان ،فیصل سبزواری اور وسیم اختر پر مشتمل ایم کیوایم کے وفد نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں جہانگیر ترین اور عارف علوی سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے تھے جو اس ملاقات میں بھی موجود تھے۔وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے جہانگیر ترین اس سے قبل کراچی میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرچکے ہیں۔ایم کیو ایم کا وفد آج بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرے گا جہاں وہ انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائے گا، اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ وفد اپنے مطالبات بھی عمران خان کے سامنے رکھے گا۔