تنگوانی۔ مجرموں کی سرپرستی کرنے والا رئیس نظام الدین خود ایک بڑا مجرم ہے؛ دادن خان نندوانی

 
0
177

تنگوانی 05 جولائی 2021 (ٹی این ایس): تنگوانی۔ مجرموں کی سرپرستی کرنے والا رئیس نظام الدین خود ایک بڑا مجرم ہے ۔ اس نے مجھے بے گناہ قتل کے مقدمے میں پھنسایا ہے ۔ شہید محمد عثمان ملک کی قتل میں خود رئیس نظام الدین ملوث ہیں ۔ دادن خان نندوانی ۔ میڈیا سینٹر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دادن خان نندوانی نے کہا کہ میں ایک معزز شہری اور ٹرانسپورٹر ہوں ۔ رئیس نظام الدین ملک کے موبائل فون کا سی ڈی آر نکلوا کر ۔رائس نظام الدین کو گرفتار کرکے انہیں محمد عثمان کی قتل کی جانچ میں شامل کیا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ دادن نندوانی نے کہا کہ ایک آڈیو بیان میں ان کی اپنی خود کی برادری کے لوگ بھی بتا رہے ہیں کہ رئیس نظام الدین نے چار سے پانچ قتل کر آئے ہیں اور وہ بڑا کرنل بندہ ہے ۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رئیس نظام الدین نے میرے گھر پر حملہ کیا اور لوٹ مار کی ہے ۔ اور میرے گھر کو آ گ لگا دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے زمینوں کو بنجر بنایا گیا ہے ہمارے گھر ویران ہیں بچے تعلیم سے محروم ہورہی ہے لیکن با اثر نظام الدیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔ انہوں نے آج سندھ سمیت اعلی حکام سے اپیل کی کہ میرے خلاف دائر مقدمات ختم کرکے ہمیں انصاف دلایا جائے ۔ تاکہ ہم باعزت زندگی گزار سکیں