تنگوانی ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منور علی مٹھیانی نے آر ایچ سی تنگوانی میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کی کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

 
0
451

تنگوانی 05 جولائی 2021 (ٹی این ایس): تنگوانی ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منور علی مٹھیانی نے آر ایچ سی تنگوانی میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کی کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر کا ضلع بھر کے کندھ کوٹ اور تنگوانی کے امتحانی مراکز کا دورا اسکول انتظامیہ کو سختی کی ہدایت تفصیل کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی جانب سے بڑھتے ہوئے خسرہ سے بچاؤ کے لیے تعلقہ تنگوانی میں خسرہ بچاؤ کی مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر وسیم پٹھان نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خسرہ کو نظر میں رکھتے ہوئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے خسرہ بچاؤ کیمپ چھ دن جاری رہے گی عوام سے التماس ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیے ۔اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں میٹرک کے چلتے ہوئے امتحانی مرکز کندھ کوٹ اور تنگوانی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنایا جائے نوجوان شاگرد نقل سے بچیں تعلیم حاصل کر کہ ملک اور قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں