چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے احکامات پر جی نائن مرکز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن گرین بیلٹس اور فٹ پاتھس کلیئر کروا لیئے گئے

 
0
144

ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی نے ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کو آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کر دی
اسلام آباد 05 جولائی 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی کو وفاقی دارالحکومت میں گرین بیلٹس،فٹ پاتھس اور شاپنگ سینٹرز اور دیگر مارکیٹس میں بنی راہداریوں سے تجاوزات ہٹانے کے احکامات جاری کیئے ہیں ایڈمنسٹریٹر نے ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کو انسداد تجاوزات مہم کی نگرانی پر تعینات کر دیا ہے جس پر گزشتہ ایک ماہ سے اسلام آباد میں انسداد تجاوزات مہم جاری ہے گزشتہ روز ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کی ہدایات پر ڈی ایم اے ٹیموں نے جی نائن مرکز کے مختلف علاقوں میں ایک بار مہم کا آغاز کیا گزشتہ جمعہ کو شروع ہونے والا آپریشن ہفتہ وار تعطیلات کے سبب روک دیا گیا تھا جسے آج دوبارہ شروع کیا گیا فیلڈ انچارج بشیر احمد کھوکھر کی سربراہی میں ڈی ایم اے ٹیموں نے آج علی الصبح 5 بجے گزشتہ روز نامکمل رہنے والے آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا آپریشن کے دوران جی نائن اور ملحقہ علاقوں میں گرین بیلٹس،مارکیٹس کی رہداریاں اور دیگر تجاوزات مسمار کرکہ قبضے میں لیا گیا سامان ڈی ایم اے سٹور منتقل کر دیا گیا ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کے مطابق
ڈی ایم اے ٹیمیں شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے تک انسداد تجاوزات مہم جاری رکھیں گی جبکہ اپریشن کی قیادت ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کریں گے اور تمام فیلڈ ٹیمیں ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کے ذریعے ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کریں گی