وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ازبکستان کے سفیر اویبک عارف عثمانووسے اہم ملاقات

 
0
120

اسلام آباد 05 جولائی 2021 (ٹی این ایس): پاکستان اور ازبکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ۔خصوصی ملاقات میں پاکستان اورازبکستان کے درمیان ویزا معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہخیال کیا گیا ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانے پراتفاق

ہوا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قدیم مذہبی اور ثفافتی تعلقات قائم ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ازبکستان عظیم اسلامی ورثے کا امین ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی رشتے سے جڑے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہشیخ رشید احمد نے کہا کہ ازبکستان کے شہریوں کے لئے ویزا میں خصوصی سہولیات دی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ازبک شہریوں کو پاکستان آمد کے لئے اب 5 دن کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا جائیگا۔ اس موقع پر ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ لاہوراور تاشقند کے درمیان پی آئ اے کی پرواز دو جولائی سے بحال ہوچکی۔ازبک سفیر نے کہا کہ ہوائی سفر کی سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اورکاروبار کو فروغ ملے گا۔ویزہ سہولیات کے معاہدے پر عملدآمد سے روابط میں مزیداضافہ ہوگا۔