آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا معاملہ،وزیر خزانہ کا معاملے کا سخت نوٹس

 
0
101

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا معاملہ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا معاملے کا سخت نوٹس،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔
معاون خصوصی برائے ریوینیو کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کردی گئی ۔

24 گھنٹوں میں رپورٹ مرتب کرکے وزارت خزانہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس تفصیلات سے متعلق قانون کے دائرہ اختیار کو کراس کیا گیا،انتہائی حساس معلومات کا لیک ہونا غیرقانونی ہے۔