مگر مچھ نے 15 سالہ لڑکے کو نگل لیا

 
0
493

اترپردیش 05 جولائی 2021 (ٹی این ایس): بھارتی ریاست اترپردیش میں مگر مچھ نے 15 سالہ لڑکے کو نگل لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 15 سالہ لڑکا اپنی بھینس کو نہلانے کے لیے دریائے کھاکھرا میں موجود تھا کہ مگر مچھ نے حملہ کر دیا اور اسے پکڑ کر گہرے پانی میں لے گیا۔

لڑکے کا جزوی طور پر کھایا ہوا جسم پولیس کو دریا کے کنارے مل گیا۔ لڑکے کی شناخت سمر کھیڈا گاؤں کے رہائشی اوم پرکاش کے نام سے ہوئی۔

کچھ روز قبل بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں مگر مچھ نے لڑکے کو نگل لیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی جہاں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے جبکہ لوگوں کی آگاہی کے لیے یہاں سائن بورڈز بھی لگائے جائیں گے تاکہ لوگ احتیاط کریں۔