برطانیہ کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

 
0
151

اسلام آباد 06 جولائی 2021 (ٹی این ایس): برطانوی حکومت نے 19 جولائی سے عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 19 جولائی سے ماسک پہننے کی پابندی ختم ہو جائے گی تاہم رضاکارانہ طور پر پہنا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی ایک میٹر کے سماجی فاصلےکی شرط اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھروں سے کام کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، 19جولائی سے تمام بزنس اور نائٹ کلب کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا، لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خود فیصلے کرنا ہوں گے۔