اسلام آباد 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچانے کے لیے سیکیورٹی، پروٹوکولز میں مزید کمی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول، سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور تکلیف میں مبتلا نہ کریں، پی ٹی آئی وزرائے اعلیٰ، گورنرر، وزرا کی سیکیورٹی، پروٹوکول پر نظرثانی کررہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے، ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نو آبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ پروٹوکول کے استعمال سے بچنا چاہیے، عمران خان نے وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے۔
To save taxpayer money & avoid inconvenience to the public I will not be going to any private function with protocol & security. I am also reviewing protocol & security for ministers, governors & PTI CMs to decide how we can minimise expenditure & end public inconvenience.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 6, 2021