لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان کا اظہار افسوس

 
0
157

اسلام آباد 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمارکا شوکت خانم اسپتال کی فنڈ نگ کیلئے وقت دینا نہیں بھول سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی شوکت خانم اسپتال کی فنڈ نگ کی تقریب میں شرکت سے ابتدائی طور پر فنڈ کا 10 فیصد حصہ جمع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار نے امداد میں جمع کرنے میں ہماری بہت مدد کی میری نسل کے لیے دلیپ کمار سب سے بڑے اور ورسٹائل اداکار تھے۔

واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار نے ایک موقع پر وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کیرئیر اور خیراتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی تھی۔

گفتگو کے دوران دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ آپ سب پاکستان کے رہنے والے اور عمران کے عزیز و اقارب عظیم ہیں کہ ان کے اندر اس قدر شجاعت والا، ہمت والا ایک شخص ہے جو بولنگ اور بیٹنگ کرتے کرتے اپنے آپ کو کہاں سے کہاں لے آیا ہے۔انہوں نے عمران خان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم آپ کے شامل حال ہو۔