پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟ وزیر صنعت و پیداوار نے بتا دیا

 
0
159

اسلام آباد 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسروبختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک کمی ہو گی۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسروبختیار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی لا رہے ہیں۔ پاکستان میں 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنانے کی صلاحیت ہے جبکہ گزشتہ سال سے پاکستا ن میں ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں بنیں۔

گاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے اور گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک کمی بھی ہو گی اور چند روز میں گاڑیوں کی نئی قیمت لاگو ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹو سیکٹر میں 3 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی جبکہ اب گاڑیوں کی بکنگ رجسٹریشن کے ساتھ ہی ہو گی، جو گاڑی بک کروائے گا رجسٹریشن بھی اسی کے نام سے ہو گی۔ ہمارا ٹارگٹ 5 لاکھ گاڑیاں بنانے کا ہے۔