وزیرِ اعظم عمران خان سے پرویز الہی،مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ کی ملاقات

 
0
206

اسلام آباد 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، رکن قومی اسمبلی مونس الہی اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی۔

ایوان وزیر اعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی بجٹ، پر امن طریقے سے بجٹ کی کارروائی اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعاون سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی گئی