اسلام آباد 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کے آئین پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات کو برابری کے حقوق فراہم کرنے کے اصول پر کاربند ہے، انتخابی عمل میں تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
بدھ کو خواتین کے قومی شناختی کارڈاور ووٹر رجسٹریشن مہم الیکشن کمیشن نادرا کی مشترکہ کے چوتھے مرحلے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خواتین شناختی کارڈ/ووٹررجسٹریشن مہم کے چوتھے مرحلے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تقریب میں ممبرز الیکشن کمیشن ،چیئرمین نادرا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ، الیکشن کمیشن کے افسران اور الیکشن کمیشن کےعملی شراکت دار اداروں کےارکان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 پر عمل کرتے ہوئے معاثرے کے تمام طبقات کو برابری کے حقوق فراہم کرنے کے اصول پر کار بند ہے اور انتخابی عمل میں تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ آج کی تقریب اس امر کا ثبوت ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت بڑھانے کے لئے عمل پیرا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں نادرا، سول سوسائٹی الیکشن کمیشن کے شراکت دار اداروں اور میڈیا کی کوششوں کوسراہا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے اسٹرٹیجک پلان کے تحت ووٹر لسٹوں میں مر د وخواتین ووٹرز میں فر ق ختم کرنے کے لئے کوشا ں ہے ۔ڈائریکٹر جنر ل جینڈرافیئرز الیکشن کمیشن نگہت صدیق نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ خواتین شناختی کارڈ / ووٹرز رجسٹریشن کی مہم کے لئے پہلے تین مرحلوں کے نتیجے میں خواتین شناختی کارڈ رجسٹریشن میں بہتری دیکھنے میں آتی ہے ۔ اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اپریل 2021 میں شائع ہوئی انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور یہ فرق اکتوبر 2020ء کے 12.41ملین کے مقابلے میں کم ہو کر اپریل 2021 میں 12.37 ہوگیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کا چوتھا مرحلہ انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق کم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی کوششوں کا تسلسل ہے ۔
تقریب سے چیئرمین نادرا طارق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا ووٹر لسٹوں میں صنفی فرق کم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی کوششوں میں اس کے ساتھ ہے او اس سلسلے میں ان 80اضلاع کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں یہ فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ نادرا جلد ہی تحصیل کی سطح پر 66 رجسٹریشن سنٹرز قائم کرنے جارہا ہے اور جمعہ کا دن صرف خواتین کی رجسٹریشن کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔
تقریب میں تین خواتین کو ان کے پہلی بار بنائے گئے شناختی کارڈ بھی فراہم کئے گئے اورخواتین شناختی کارڈاور ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے ریڈیو آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا گیا ۔تقریب کے آخر میں چیف الیکشن کمشنر نے نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین جس کا