پاکستان میں آنےوالےتمام غیرملکیوں کےاندراج کافیصلہ کیا ہے:وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد

 
0
1204

اسلام آباد 08 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان میں آنے والے تمام غیر ملکیوں کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال میں ملک میں داخل ہونے والے ہزاروں غیرملکی شہریوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ طورخم سرحد پر پھنسے پاکستانیوں کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت کارروائی کرے گی۔