کورونا وائرس سے محفوظ رھنے کیلئے قوم ایس او پیز پرسختی سے عمل کرے،وزیراعظم

 
0
192

اسلام آباد 08 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ماسک پہننے سمیت قواعدوضوابط پرسختی سے عمل کریں۔

جمعرات کے روزملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں ٹیلی ویژن پر اپنے تاثرات میں انہوں نے کہاکہ ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھاجارہا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا وبا سے خود کو محفوظ رکھنے کا ایک آسان طریقہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی کورونا کی قسم تاحال پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔عمران خان نے عوام پر زوردیاکہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر خود کو محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ جلد ازجلد ویکسین لگوائیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت لاک ڈائون نافذ نہیں کرناچاہتی کیونکہ اس سے معاشرے کے نادار طبقے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے آج پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کہیں بہتر ہے ۔