سی ڈی اے نے کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

 
0
322

اسلام آباد اکتوبر 19 (ٹی این ایس): کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے سی ڈی اے کے مختلف شعبوں نے نیلام کے لئے پیش کئے جانے والے پلاٹوں کا جائزہ لینے کے لئے ہفتے کے روز ان پلاٹوں کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ نیلا می کے لئے پیش کئے جانے والے تمام پلاٹس ہر طرح سے کلیئر ہوں۔ جوائنٹ انسپیکشن میں انفورسنمنٹ ڈائریکٹوریٹ، پلاننگ ونگ، اسٹیٹ مینجمنٹ ون اور ٹو اور دیگر شعبوں کے عملے اور افسران نے حصہ لیا۔ دورہ کے موقع پر آکشن کے تمام پلاٹ ہر طرح کلیئر پائے گئے تاہم دو پلاٹوں میں کچھ عارضی تجاوزات تھیں جن کو انفورسمنٹ کی ٹیم نے فی الفور ختم کر دیا۔ مزید برآں اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ نیلام کے لئے پیش کئے جانے والے پلاٹوں کی سائٹس پر پلاٹ نمبر، سائز اور دیگر معلومات سے متعلقہ بورڈ آویزاں کئے جا چکے ہیں۔
سی ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کا نیلامی 22اکتوبر سے 24اکتوبر 2019تک جناح کنونشن سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ تین روزہ نیلامی کے پہلے روز اسلام آباد کے مختلف ڈویلپڈ سیکٹروں کے رہائشی پلاٹ جبکہ 23اور 24اکتوبر کو کمرشل پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔