اتاترک ایونیو کو خیابان سہروردی سے نادرا چوک تک پیر کے روز سے آزمائشی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

 
0
11536

اسلام آباد اکتوبر 19 (ٹی این ایس): اتاترک ایونیو کو خیابان سہروردی سے نادرا چوک تک پیر کے روز سے آزمائشی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ ایونیو کے باقی ماندہ حصے پر کم تیزی سے جا ری ہے جس کو جلد مکمل کر کے دورویہ اتا ترک ایونیو کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ سی ڈی اے انتظا میہ کی ہدایات کی روشنی میں تمام مین ہولز کو کور کیا جا رہا ہے جبکہ کرب سٹون کی تنصیب اور دیگر متعلقہ کام کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں سی ڈی اے اور آئیسکو کے درمیان سروس لائن سے متعلقہ معاملات طے پا جانے کے بعد پیر کے روز سے ان تنصیبات کی منتقلی پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

اسی دوران فضل حق روڈ سے نادرا چوک کے حصے پر بیس Base))اور سب بیس (Sub-Base) کا کام مکمل کیا جائے گا اور سروس لائنز کی منتقلی کے ساتھ ہی پورے اتا ترک ایونیو پر فائنل کارپیٹنگ کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اتا ترک ایونیو کو باقاعدہ ٹریفک پر کھولنے سے قبل لین مارکنگ اور دیگر کام کو ہر طرح سے مکمل کیا جائے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ناصرف عوام الناس کو سہولت میسر ہو گی بلکہ اس شاہراہ پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا شہر بھر سے ٹریفک کے مسائل کے خا تمے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نا صرف ایسے روڈز پرا جیکٹ کو مکمل کیا جا رہا ہے بلکہ شہر کی بڑی شاہراؤں پر ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے اور عوام الناس کی سہولت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کر وایاجا رہا ہے۔