سی ڈی اے آل آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نےجمعہ کے روزچئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی

 
0
204

اسلام آباد 09 جولائی 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے آل آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نےجمعہ کے روزچئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ۔وفد نے سرپرست اعلی آل آفیسرز ایوسی ایشن عمر صغیر کی قیادت میں چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو پانچ سال کے لیے بورڈ چیئرمین مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا. وفد میں صدر آل افیسرز ایسوسی ایشن اختر محمود خان ،چیئرمین اشرف مغل سنئیر نائب صدر ملک عمران حنیف ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شریف، چوہدری فاروق اور نویدالحسن بھی شامل تھے. وفد نے چیئرمین سی ڈی اے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی پانچ سال کے لئے تقرری کو وزیر اعظم کے ویثرن کی تکیمل کی جانب اک احن قدم قرار دیا ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن چیئرمین کے تمام ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں میں بھر پور کردار ادا کرے گی اور ساتھ مل کر سی ڈی اے کی ترقی میں شانہ بشانہ مثبت کردار ادا کیا جائے گا.
صدر آختر محمود خان نے چیرمین سی ڈی اے سے کہا کہ افسران کو ترجیحی بنیادوں پر پلاٹس دیے جائیں