سیکٹر ڈی بارہ میں شاہراہوں، سڑکوں کی کارپٹنگ اور ڈرینیج کا 60فیصد کام مکمل، بقیہ چالیس فیصد جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 
0
118

اسلام آباد 11 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )انتظامیہ کی ہدایت پر سیکٹر ڈی 12میں اہم اور مرکزی شاہراہوں اور گلیوں کی کارپٹنگ،بحالی و مرمت اور ڈرینج سسٹم کا60فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ باقی چالیس فیصد کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔157ملین کی لاگت سے مکمل ہونے والے مزکورہ منصوبے پر مزید ترقیاتی کام بھی تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔مذکورہ منصوبہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔مذکورہ سیکٹر میں گزشتہ ساٹھ یوم میں کام کہ رفتار کومزید تیز کی گیا ہے،امید ہے کہ آمدہ چند ماہ میں مزکورہ منصوبے پر تمام ترقیاتی کام مکمل کرلئے جائیں گے۔جبکہ دوسرے مرحلہ پرسینٹرل ڈویلپمنٹ مذکورہ منصوبے کے دیگر اہم ترقیاتی کاموں کیلئے بھی کنٹریکٹ جاری کردے گی۔