ایف ایٹ کچہری سے ملحقہ فٹبال گراؤنڈ کی بحالی کے فٹبال میچز کا باقاعدہ شاندار آغاز

 
0
324

اسلام آباد 11 جولائی 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور MCi انتظامیہ نے اعلی عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئےایف ایٹ کچہری سے ملحقہ فٹ بال گراؤنڈ سے تجاوزات کاخاتمہ کرکےاسے اپنی اصل شکل میں بحال کردیا- مذید آج مورخہ ۱۲ جولائ کو اس پر فٹ بال میچ بھی کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایف ایٹ کچہری کے ساتھ ملحقہ فٹ بال گراؤنڈ کو خالی کرواکر اس میں ملبہ مکمل طور پر صاف کرکےاس کو اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے
اور اتوار کے روز اس پر فٹبال میچز کا بھی آغاز کروادیا۔ یہ فٹبال گراؤنڈ دوبارہ ایف ایٹ کے رہائشیوں کیلیے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروع میں مددگار ثابت ہوگا ۔