ذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق مقامات کی بحالی و تحفظ اہم,وزیر اعظم عمران خان

 
0
392

اسلام آباد 12 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر اوقاف، صوبائی وزیر خزانہ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر نے شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر کے مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں اور مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق مقامات کی بحالی و تحفظ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کو اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لیے بروئے کار لایا جا سکے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کو داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اور بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ دربار میں زائرین کی سہولیات اور مذہبی سیاحت کا مرکز بنانے سے متعلق منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت دربار داتا گج بخش کو ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا جبکہ زائرین کے لیے پارکنگ، لنگر اور دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ بادشاہی مسجد کے تحفظ و آرائش اور نمازیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔