پشاور میٹرو چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، شہباز شریف

 
0
159

اسلام آباد 13 جولائی 2021 (ٹی این ایس): لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ اگرہم نے خود کو نہیں بدلا تو خدانخواستہ ملک میں خونی انقلاب آسکتا ہے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میٹرو چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پورا زور لگایا لیکن ایک دھیلےکی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ انہوں ںے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت دیگر کو جیلوں میں ڈالا گیا مگر کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔

انہوں ںے کہا کہ 2013 سے 18 20 تک ن لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اسے خیرباد کہہ دیا مگر موجودہ حکومت کے تین سال میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم پرلزام لگایا گیا کہ کمیشن کھانے کے لیے ن لیگ حکومت نے اضافی بجلی پیدا کی تو سوال یہ ہےکہ جب اضافی بجلی تھی تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے شکوہ کیا کہ ہم نے اپنے دورمیں سستے ترین پاور پلانٹس لگائے لیکن شاباش ملنے کے بجائے دیوار سے لگا دیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاورپلانٹس کے لیے کچھ ممالک کے رہنماوَں کے گٹھنوں کوہاتھ لگایا مگر صرف پاکستان کے لیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پرلگائے گئے الزامات اب خود ان کے لیے خوف کا باعث ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ پر 5 ارب ڈالرزخرچ ہوئے ،توبہ ،توبہ۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت کے 3 سال میں قوم کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے بجلی کے جو چار منصوبے لگائے اس میں قوم کے 250 ارب روپے بچائے گئے۔ انہوں ںے کہا کہ 4 منصوبوں میں سے 2 وفاق اور2 پنجاب حکومت نے لگائے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ تریموں پاور پلانٹس کا معاہدہ ہم نے 2017 میں کیا وہ 2019 میں آپریشنل ہونا تھا مگر موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اب تک یہ پاورپلانٹس بند پڑا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی صدر نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری پرتوجہ نہیں ہے اور روتے ہیں کیپسٹی پیمنٹ کو۔ انہوں ںے کہا کہ ڈیزل سے بجلی بنانے پرگیس سے زیادہ خرچہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری سے لاہورٹرانسمیشن لائن میں ایک انچ کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

میاں شہبازشریف نے کہا کہ میں نے جذبے سے کہا تھا کہ 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی تونام بدل دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ 200 ارب واپس لانا اور میٹرونہ لگانا سمیت دیگردعوےکیے گئے اور 50 لاکھ گھر بنانے کی بات ہوئی لیکن آج تک ایک اینٹ نہیں لگا سکے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار نے 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا۔