تحریک عدم اعتماد،حکومت کا بڑا پلان ، مولانا ، زرداری اور شہباز سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تیار

 
0
156

اسلام آباد 01 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،تحریک عدم اعتماد میں فارن فنڈنگ کے استعمال کا الزام لگا کر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی منصوبہ بندی ،متحدہ اپوزیشن کے بڑے لیڈرشہباز شریف،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا پلان ،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک عدم اعتماد سے قبل بڑا فیصلہ لینے پر مشاورت شروع کر دی،ذرائع کے مطابق حکومت تحریک عدم اعتماد میں فارن فنڈنگ کا الزام لگاکر اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر اپوزیشن کے تین بڑے رہنمائوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے،دوسری جانب حکومت نے امریکی سفارتکاروں سے ملاقاتیں کرنے والے منحرف ممبران کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے،8ممبران کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔