شہباز شریف وزیراعظم بن کر خط والا معاملہ سامنے لائیں گے،شاہد خاقان

 
0
139

اسلام آباد 01 اپریل 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر امریکا کا نام لیا ، وہ ملکی معاملات کو کھیل سمجھتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے اپنا فیصلہ کرلیا اب ان سے رابطہ نہیں ہے، پنجاب میں جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی تو اپوزیشن کا مقابلہ پرویز الہی سے ہوگا۔انہوں نے شہباز شریف کے اگلے ہفتے وزیر اعظم بن جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگلے ہفتے وزیراعظم بننے کے بعد اس معاملے کو صحیح طریقے سے عوام کے سامنے بھی لائیں گے اور خط امریکا سے آیا ہے تو امریکا سے بھی بات کریں گے۔