عالمی یوتھ سکلز ڈے(نوجوانوں کے ہنر کا عالمی دن) کے موقع پر آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں نوجوانوں اور بچوں کے درمیان پینٹنگ، اسکیچنگ، کیلی گرافی کے علاوہ کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا

 
0
245

اسلام آباد 16 جولائی 2021 (ٹی این ایس): عالمی یوتھ سکلز ڈے(نوجوانوں کے ہنر کا عالمی دن) کے موقع پر آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں نوجوانوں اور بچوں کے درمیان پینٹنگ، اسکیچنگ، کیلی گرافی کے علاوہ کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی سیدہ شفق ہاشمی ڈی۔جی آئ سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئ نے نوجوانوں کے ہنر کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔ اور نوجوان نسل کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیئے۔
ڈی۔جی آئ سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے مذید کہا کہ چیف کمشنر آفس، میٹروپولیٹن کارپوریشن نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلیے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کروائیں گے۔ جس میں نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو متعارف کروانے کا بھرپور موقع فراہم کریں گے۔
پروگرام کروانے پر ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور نوجوانوں کے عالمی دن 12اگست پر نوجوانوں کیلیے پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

مہمان خصوصی سیدہ شفق ہاشمی ڈی۔جی آئ سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئ نے پینٹنگ، اسکیچنگ، کیلی گرافی اور کوئز مقابلہ میں بہترین پرفارمنس پر انعامات دیئے۔