عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا انتہائی غیر منصفانہ ہے

 
0
208

اسلام آباد 16 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال اوردرپیش چیلنجز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستانی اور اشرف غنی افغان وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

تاشقند میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا انتہائی غیر منصفانہ ہے، پاکستان نے ستر ہزار جانوں کی قربانی دی ہے۔

عمران خان نے کہا اگر پاکستان افغانستان میں امن خواہاں نہ ہوتا تو میں کابل کیوں جاتا۔

افغان نائب صدر کی پاکستان پر الزام تراشی کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر صرف پاکستان ہی لایا۔
امریکا افغانستان میں فوجی حل کی کوشش کرتا رہا جو ممکن نہیں تھا۔ جب امریکہ نے انخلا کی تاریخ دے دی تو پھر طالبان ہماری بات کیسے سنتے؟ طالبان کو فتح نظر آرہی ہے اب وہ پاکستان کی کیوں سنیں گے۔

افغان شورش سے مزید مہاجرین کا پاکستان آنے کا خدشہ ہے، افغانستان میں امن خطے میں امن کیلیے ضروری ہے۔ افغانستان میں امن سب ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے۔ افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان پل ہے۔