وزیراعظم کا آزاد کشمیرمیں ریفرنڈم کرانا کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والی بات ہے: مولانا فضل الرحمان

 
0
431

اسلام آباد 26 جولائی 2021 (ٹی این ایس): جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ جعلی اور ڈمی وزیراعظم نے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے پر ریفرنڈم کرانےکا کہا، یہ پاکستان کے 70 سالہ مؤقف کو مسترد کرنے والی اور کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والی بات ہے۔

جنوبی وزیرستان میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں نہ پرانا قانون ہے نہ نیا قانون ہے، امریکا کی خوشی کے لیے قبائلی اضلاع کوضم کیا گیا، تین سال گزر گئے قبائلی علاقوں میں ایک پائی خرچ نہیں کی گئی، فاٹا انضمام کی پہلے بھی مخالفت کی تھی اب بھی کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی وزیر اعظم نےکہا کہ وہ کشمیر میں ریفرنڈم کرائیں گے ،تم پہلے بھی کشمیر کے غدار تھے اور آج بھی غدار ہو، یہ پاکستان کے 70 سالہ مؤقف کو مسترد کرنے والی اور کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والی بات ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر فاٹا کے قبائلی علاقوں میں داخلے پر پابندی تھی، اب تمام قبائلی علاقوں کا دورہ کروں گا۔