پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت پر بھارتی مظالم کی دستاویزی فلم بیک وقت سرینگر اور اسلام آباد  میں نمائش

 
0
377

 

اسلام آباد، نومبر02 (ٹی این ایس): کشمیری عوام کی طرف سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کے “جرم” پر  قابض بھارتی فورسز کے کشمیری نوجوانوں پر مظالم پر مبنی ایک دستاویزی فلم کیگذشتہ روز سرینگر اور اسلام آباد میں بیک وقت نمائش کی گئی۔  شفقت رعنا کی بنائی گئی یہ فلم سری نگر میں  میں لالہ رخ ہوٹل جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک سیمینار میں دکھائی گئی۔ اس موقع پر پروڈیوسر شفقت رعنا کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے نتیجے میں کشمیر کے نوجوانوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فلم جاری کرنے کے حوالے سے سرینگر میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی دانش رجب اور ذاکر حسین تھے جو پیلٹ گن کے شکار افراد میں شامل ہیں۔