یوسی 7، پسماندہ علاقہ اب بدلی ہوئی تصویر پیش کر رہا ہے

 
0
502

راوالپنڈی،نومبر 02 (ٹی این ایس):  یونین کونسل نمبر سات شہر کی پسماندہ ترین یونین کونسلز میں شمار ہوتی تھی مگر شہباز شریف کی  جذبہ وعزم سے بھر پور قیادت کے طفیل حکومت پنجاب کی طرف سے کئے جانے والے بر وقت اقدامات کے سبب اب  یہ علاقہ قدرے بدلی اور مسکراتی ہوئی سی تصویر پیش کر رہا ہے۔

ٹی این ایس کی ٹیم نے  یونین کونسلز کا جائزہ لینے کی مہم کے تحت اس یوسی کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ ایل علاقہ کے تاثرات جاننے کے لئے بھی بات کی۔ علاقہ میں بنیادی ڈھانچہ سے متعلق تقریباََ تمام کام مکمل ہیں اور لوگ کافی مطمئن نظر آتے ہیں  تاہم چند بنیادی نوعیت کے بعض مسائل ہیں جن کی طرف اہل علاقہ حکومت اور مقامی نمائیندگان کی توجہ چاہتے ہیں ۔ ان میں پانی کا بڑا مسلہ ہے جو اس کونسل کی پوری آبادی کے لئے پریشان کن صورتحال پیدا کئے ہوئے ہے۔