پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام سراپا احتجاج

 
0
626

اسلام آباد  نومبر 2( ٹی این ایس)عوام گزشتہ رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سراسر ظلم قرار دے رہے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد 53 روپے19 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

عام شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی اور جمہوریت کی دعویدار حکومت کا 3 ماہ سے مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غربت وافلاس اور مہنگائی کے مارے عوام پر مہنگائی کی بمباری کرکے ان کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

سراپا احتجاج  شہریوں کو کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی، کیونکہ قیمتوں میں اضافے سے براہ راست عام آدمی متاثر ہوگا، حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر17سے31 روپے تک جنرل سیلزٹیکس وصول کررہی ہے ۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم ،عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اور قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ مفاد عامہ کی خاطر واپس لیا جائے۔