سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کی فلاح وبہبود کے احکامات جاری کر دئے

 
0
1095

راولپنڈی دسمبر 03 (): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کی فلاح وبہبود کے احکامات جاری کر دئے، سی پی او نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی وقت میرے دفتر آ سکتے ہیں، ملازمان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، ماتحتان کا وقار فورس کا وقار ہے، اس کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے، کانسٹیبلری کی فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، تمام افسران اپنے ماتحت عملے کی عزت نفس کا خیال رکھیں گے، پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں صفائی کا خاص خیال رکھیں وہاں تعنیات ملازمان کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ان کی رہائشی بیرکس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔